24 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،خلیج فارس ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہان ہے ۔

ابنا: صدرمملکت نے کل رات  "خلیج فارس اعلی کونسل " کے تہران اجلاس میں ایران اور خلیج فارس ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کےلئے ہراقدام کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی، خلیج فارس ممالک کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کی توسیع ہے ۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے خلیج فارس میں سیکوریٹی کے مسئلے کو بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے کسی بھی دور میں ایران کی کسی بھی حکومت نے خلیج فارس میں بدامنی پھیلانے کی کوشش نہیں کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس میں امن وسلامتی کا ضامن ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کی تقویت اور استحکام پر زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن ،علاقائی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے درپے ہیں اور وہ علاقائی ممالک کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر علاقائی اقوام کے خلاف اقدام کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اور سامراج کی کوشش یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات دوستانہ نہ ہوں کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کو آپس میں گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہیئے ۔
خلیج فارس اعلی کونسل کا اجلاس کل اتوار کو ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ایران کے سفیر اور صوبائی گورنرز شریک تھے۔

.......

/169